Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بونیر: پک اپ ڈاٹسن کھائی میں جاگری، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2024 09:48pm

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں پک اپ ڈاٹسن کے گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بونیر کی تحصیل چغرزی میں یونین کونسل پاندیڑ کس پیازو کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پک اپ ڈاٹسن بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، جبکہ 4 زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا گیا۔

بعدازاں،ٹریفک حادثےمیں زخمی ایک بچی چل بسی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

شدید زخمی 8 سالہ عالیہ کو پشاور ریفر کیا جارہا تھا۔

حادثے میں زخمی دو افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

KPK

bus accident

Buner