Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی انتخابات: الیکٹورل ووٹس کس طرح کام کرتے ہیں، کملا اور ٹرمپ کو کہاں سے کتنے ووٹ حاصل ہیں

امریکی الیکٹورل ووٹوں کی کل تعداد 538 ہے
شائع 02 نومبر 2024 05:23pm

امریکی الیکشن میں اس وقت کملا ہیرس کو 226 الیکٹورل ووٹ اور ٹرمپ کو 219 ممکنہ ووٹ حاصل ہیں، جبکہ صدر بننے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

امریکی الیکٹورل ووٹوں کی کل تعداد 538 ہے، جن ریاستوں میں کملا ہیرس کی فتح یقینی ہے ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 226 ہے۔

ان ریاستوں میں کیلی فورنیا کے 54، اوریگن کے 8، واشنگٹن کے 12، کولوراڈو کے 10، نیومیکسیکو کے 5، منی سوٹا کے 10، الینوائے کے 19، ورجینیا کے 13، نیویارک کے 28، میسا چوسٹس کے 11، نیوجرسی کے 14، ورمونٹ کے 3، نیو ہیمپشائر کے 4، روڈ آئی لینڈ کے 4، کنیکٹی کٹ کے 7، ہوائی کے 4، میری لینڈ کے 5، ڈیلاویئر کے 3، واشنگٹن ڈی سی کے 3ووٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مین کے 4 میں سے 3 ووٹ اور نبراسکا کے 5 میں سے ایک ووٹ کملا کا ہے۔

جن ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت جائیں گے ان کے الیکٹورل ووٹ کی تعداد 219 ہے۔

ان ریاستوں میں الاسکا کے 3، اڈاہو کے 4، مونٹانا کے 4، یوٹا کے 6، وائومنگ کے 3، نارتھ ڈکوٹا کے 3، ساؤتھ ڈکوٹا کے 3، کنساس کے 6، اوکلاہوما کے 7، میزوری کے 10، آرکنساس کے 6، لوزیانا کے 8، مسی سپی کے 6، الاباما کے 9، ٹینیسی کے 11، کینٹکی کے 8، انڈیانا کے 11، ٹیکساس کے 40، آئیوا کے 6، اوہائیو کے 17، ویسٹ ورجینیا کے 4، ساؤتھ کیرولائنا کے 9، فلوریڈا کے 30ووٹ شامل ہیں۔

نبراسکا کے 5 میں سے 4 ووٹ اور مین کے 4 میں سے ایک ووٹ ٹرمپ کو ملے گا۔

نیبراسکا کے 5 اور مین کے 4 ووٹ ہیں تاہم ان دونوں ریاستوں میں ایک ایک کانگریشنل ڈسٹرکٹ ہے جس کا ایک ایک ووٹ ہے۔ اگر کوئی پوری ریاست میں ہار جائے لیکن ڈسٹرکٹ میں جیت جائے تو اسے ڈسٹرکٹ کا ایک ووٹ ملے گا، باقی ووٹ دوسری جماعت کو ملیں گے۔

US Presidential Elections 2024

Electoral Votes

Trump's vote situation

Kamala Harris Vote Situation