Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب نے چینی و دیگر غیر ملکی اہم شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے تین بلٹ پروف کوسٹرز خرید لیں

غیر ملکی اور اہم شخصیات کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال شروع کر دیا گیا
شائع 02 نومبر 2024 05:13pm

پنجاب میں چینی باشندوں، دیگر غیر ملکی اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی صوبائی حکومت نے تین بلٹ پروف کوسٹرز خرید لی ہیں، جبکہ تین ہائی روف وینز بھی خریداری کے مراحل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی روف وینز کو جلد سیکیورٹی پول میں شامل کر لیا جائے گا۔

بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کراچی میں چائینیز کانوائے پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا گیا تھا۔

بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی سفارش کیبنٹ کمیٹی برائے داخلہ نے کی۔ محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے خریداری کی۔

غیر ملکی اور اہم شخصیات کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

Punjab Government

Bullet Proof Coasters