مردوں کو فلرٹ کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی ، اسد صدیقی
مقبول پاکستانی اداکار اسد صدیقی نے کہا ہے کہ شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا قدرتی ہے۔ مردوں کو لائنسس لینے کی ضرورت نہیں، وہ بغیر لائسنس کے بھی فلرٹنگ کرتے ہیں۔
اسد صدیقی نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔
عثمان پیرزادہ نے اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ شیئر کردیا
پروگرام کے دوران میزبان فیصل قریشی نے اسما عباس کے بیان کے حوالے سے ان سے پوچھا کہ ان کی ساس اسما عباس نے کہا تھا کہ شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں، ان کا اس بیان پر کیا خیال ہے؟
اسد قریشی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسما عباس کا بیان نہیں سنا تھا لیکن انہوں نے ان کےبیان سے منسوب ہیڈ لائنز پڑھی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں ہے کہ ان کی ساس نے ایسا کیوں کہا؟ اور یہ کہ ایک مرتبہ یاسر حسین نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ان کے پاس لائسنس موجود ہے، وہ فلرٹ کر سکتے ہیں۔
اس پر اسد صدیقی نے کہا کہ مردوں کو ’فلرٹنگ‘ کے لیے لائسنس کی ضرورت ہی نہیں، وہ اس کے بغیر بھی کرلیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ اسما عباس نے ٹھیک کہا، شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا قدرتی ہے، جو سوچ سمجھ کے نہیں بلکہ ازخود ہوجاتا ہے۔
اسد صدیقی نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ خراب فلرٹنگ ہی کی جائے۔ شادی شدہ مرد لڑکیوں کے ساتھ صحت مندانہ ’فلرٹنگ‘بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویسے بھی وہ جانتی ہیں کہ ہر شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹنگ کرتا ہے اور انہیں بھی اپنے عمر رسیدہ شوہر کے ایسے رویے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کیوں کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ انہیں دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں۔ وہ ان سے حقیقت میں بہت محبت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسما عباس نے مارچ 2024 میں ایک شو میں مردوں کی عادت پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی لڑکیوں سے فلرٹنگ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.