Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کی خوشی میں جشن مناتے خاتون کی وائرل ویڈیو پر عوام سیخ پا

ویڈیو پوسٹ پرشدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے
شائع 02 نومبر 2024 04:01pm

پاکستانی لڑکی نے اپنی طلاق کا جشن منایا اور طلاق کی خوشی میں کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

ایک مسلم معاشرے خاص طور پر پاکستان میں شادی کو سب سے مضبوط خاندانی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ ایشیائی اور مسلم ممالک میں زیادہ ترشادیاں اپنی مضبوط خاندانی ثقافت کی وجہ سےکامیاب ہوتی ہیں۔ ایسے معاشروں میں طلاق کو عام طور پر مرد اور عورت دونوں کے لیے ناقابل قبول سمجھا جاتا ہے۔ میاں بیوی اکثر طلاق کا انتخاب کرنے کے بجائے اپنے مسائل حل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں کیونکہ شادی دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہوتی ہے اور اس کا خاتمہ اس میں شامل خاندانوں کے لیے چیلنج ہوتا ہے۔

مناہل ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

حال ہی میں ایک پاکستانی لڑکی کی اپنی طلاق کا جشن منانے کی ویڈیو فیس بک پرگردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں، وہ کیک کاٹ رہی ہے جس پر لکھا ہے “ طلاق مبارک“۔ وہ اپنے نکاح کا دوپٹہ بھی کاٹتی ہے اور اکیلی عورت کے طور پر اپنے مستقبل کو خوشی خوشی ویلکم کرتی ہے۔

اس ویڈیو کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ طلاق ایک انتہائی تکلیف دہ تجربہ ہے اور اسے اس طرح نہیں منانا چاہیے بلکہ اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ طلاق اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے اور اس نے اس پر خوشی مناکر شاید اللہ کی نافرمانی کی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’اگر وہ غیرصحت مندانہ تعلقات میں بھی تھیں تب بھی طلاق نہیں منائی جانی چاہیے کیونکہ اس طرح کی تقریبات شادی جیسے مقدس رشتے کو نیچا دکھاتی ہیں جو خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور ہر مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔

بہت سے لوگوں نے کہا کہ لڑکی صرف خوش ہونے کا ڈرامہ کر رہی ہے لیکن وہ اداس اور کھوئی ہوئی نظر آتی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اس کا شوہر ایک خوش قسمت آدمی ہے جس نے ایک ایسی لڑکی کو طلاق دے دی جو شادی جیسے مقدس رشتے کا مذاق اڑاتی ہے۔

entertainment

lifestyle