Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وینا ملک نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر کھل کر کہہ دیا

وہ اپنے نئے بوائے فرینڈ کی وجہ سے آج کل خبروں میں ان ہیں
شائع 02 نومبر 2024 02:53pm

پاکستان کی ورسٹائل فنکارہ اورمیزبان ویناملک اپنے نئے بوائے فرینڈ شہریار کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ان کی شادی پہلےان سے کم عمر اور خوبرو نوجوان اسد کھٹک سے ہوئی تھی لیکن اب دونوں کے مابین طلاق ہو چکی ہے۔ وہ دو پیارے بچوں کی ماں ہیں۔

مفتی قوی نے میرے حسن وجمال کی تعریف کی تھی، وینا ملک

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

وینا ملک نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ارینجڈ شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ محض کاغذی شادی تھی یا معاہدہ۔ بعض اوقات، جب آپ امیر ہوتے ہیں، آپ کے پاس پیسہ ہوتا ہے تو آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ چیزوں کو ٹھیک کردیں گے۔ چاہے سامنے والے شخص کے پاس پیسہ ہو یا نہ ہو۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا پیسہ دوسرے کے نفسیاتی رجحانات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے اورنتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے سیدھے راستے پر چلنا چاہا تو مجھے جنید جمشید نے پہلے ہی خبردارکر دیا تھا کہ اب اللہ تمہارا مزید امتحان لے گا۔ کاش میں انہیں یہ بتا سکتی کہ واقعی ایسا ہی ہوا ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ میں نے میڈیا کو ایک ایسے شخص کے لیے چھوڑا جس نے مجھے زندگی میں توڑ دیا، میں پردہ کرنا چاہتی تھی اور وہ مجھے انٹرویو کے لیے کیمرے کے سامنے لے جاتا تھا۔ میں نے سب کچھ اللہ کے لیے چھوڑ دیا لیکن مجھے احساس ہوا کہ یہ میرا امتحان ہے، اس کے بعد میں نے زندگی میں معجزے دیکھے ہیں، بہت سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں بات نہیں کر سکتی، میں سڑکوں پر رویا کرتی تھی، لیکن اس کے بعد میری زندگی بدل گئی۔ میں مفتی طارق مسعود سے ملی، انہوں نے کہا کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں، آپ کو خود کاحوصلہ بڑھانا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔

بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی تحویل کے لیے جنگ لڑی کیونکہ میرے شوہر مجھے بتائے بغیر انہیں دبئی لے گیا، میں نے تین سال تک وہ قانونی جنگ لڑی۔ وہ بچوں کو دبئی لے گیا اور جب میں نے اسے فون کیا اور اپنے بچوں کو واپس بھیجنے کو کہا تو اس نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ یہاں تک کہ میں نے اپنے سابق شوہر کو اپنے بچوں کے لیے تاوان کی رقم بھی ادا کی۔ میں نے ایک طویل قانونی جنگ لڑی اور مقدمہ جیتا۔

اس کے باوجود وینا نے اپنے بچوں سے ملنے پر اپنے سابقہ شوہر پر پابندی نہیں لگائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بچوں سے ملنے کے لیے آزاد ہے، وہ ویڈیو کال کرتا ہے، میرے پاس اس کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں، وہ بچوں کے اخراجات بھی برداشت نہیں کرتا۔ میں سنگل ماں ہونے کی حیثیت سے اپنے بچوں کے تمام اخراجات برداشت کرتی ہوں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات