ججز تقرری کمیشن کیلئے اسپیکر نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کر دی ہے۔
سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے فاروق نائیک اور شبلی فراز نامزد ہیں اور خاتون کی سیٹ کے لیے روشن خورشید بروچہ نامزد ہیں۔
سپریم کورٹ ججز کی تعداد 25 کرنے کیلئے بل منظور، سینیٹ کمیٹی میں شدید بحث
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ تمام نامزدگیاں سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں، 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔
خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات
ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے، سپریم کورٹ کو تمام نامزدگیاں موصول ہوچکی ہیں۔
Comments are closed on this story.