Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

لوگ اعلانات کرتے رہ گئے اور مریم نواز نے کر دکھایا، عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، وزیرِ اطلاعات پنجاب
شائع 02 نومبر 2024 12:50pm

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ لوگ اعلانات کرتے رہ گئے اور مریم نواز نے ناممکنات کو ممکن کر دکھایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ لوگ کبھی کسانوں پر سیاست کرتے ہیں تو کبھی نابینا افراد پر۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کسان کارڈ اور ہمت کارڈ کی طرح مینارٹی کارڈ کے اجرا کا بھی اعلان کردیا، دسمبر میں کرسمس تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ مینارٹی کارڈ کا ابھی اجرا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مستحق اقلیتی افراد کی مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کینسر اسپتال میں ملک بھر کے مریض علاج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج لاہور میں فضائی آلودگی انتہا پر ہے۔

Information Minister

uzma bukhari