پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی، طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں لوگوں کو علاج کی سہولت میسر نہیں ہے، وہاں لوگ بدامنی اور مسائل کا شکار ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر طلال چوہردی نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی، سرکاری وسائل کو وفاق پر حملے کیلئے استعمال کیا گیا۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے سرکاری ملازم احتجاج کیلئے اسلام آباد لائے گئے، خیبرپختونخوا حکومت سرکاری ملازمین کو ہیرو بنا کر پیش کررہی ہے۔
انہوں نے گفتگو میں مزید کہا کہ کے پی حکومت حملے کرنیوالے ملازمین کو ترقیاں دے رہی ہے، سینے پر گولی کھانے والا سب سے پہلے پیٹھ دکھا کر بھاگ گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گنڈاپور کی شکایتیں، عمران خان کی نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت
ن لیگ رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، انہوں نے سائفر کی سازش کا ڈرامہ رچایا، 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اور رہنماؤں سمیت شرپسندوں نے بغاوت کی کوشش کی تھی۔
عمران خان کی ملاقاتوں اور جیل سہولیات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کردیے
کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی ہے، جس کی مخالف کرتے رہے اس کی حلف برداری میں فرنٹ لائن پر بیٹھےتھے، پی ٹی آئی ڈھروں میں تقسیم ہوچکی ہے،لاہور گروپ قابض ہے۔
دوسری جانب سینیٹر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبےمیں انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔ مریم نوازنے ٹریکٹرز اسکیم شروع کرنے کے ساتھ خواتین کیلئے بھی منصوبے شروع کئے۔