Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی، مریم اورنگ زیب
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2024 02:42pm
لاہور کی ایک سٹرک پر ہفتہ کی صبح سموگ کا منظر۔ تصویر آج نیوز
لاہور کی ایک سٹرک پر ہفتہ کی صبح سموگ کا منظر۔ تصویر آج نیوز

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق بھارت سے آلودہ ہوا لاہور میں داخل ہونے سے ہفتہ کی صبح شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار تک پہنچ گیا۔

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا تھا آئندہ 48 گھنٹے تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی علاقوں میں فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ میں اضافہ ہوا، موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

تاہم بعد ازاں دوپہر2بجے لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 199 پر پہنچ گیا، آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہورتیسرےنمبرپرآگیا بھارت کا شہر دہلی پہلے نمبر پر آگیا۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں پھیلنے والی اسموگ کی ناسا نے فضائی تصویر جاری کی ہے۔

اسموگ اور اس کے پھیلنے کی وجوہات کیا ہیں؟ اس سے بچاؤ کی تدابیر

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی، گزشتہ پانچ دن تک فضائی آلودگی اوسط 180پررہی تھی۔

ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا جس سے صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

اسموگ: عدالت کا ورک فرام ہوم، اسکولوں اور کمرشل سرگرمیوں کی بندش کا عندیہ

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اسموگ میں شدید اضافے کے بعد شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہری ماسک لازمی پہنیں سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد احتیاط کریں اور خاص طور پر بزرگ افراد کھلی فضا میں نہ جائیں۔

Maryam Aurangzeb

Lahore smog

air quality index lahore

1 thousand