Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج اخراجات اب قسطوں میں، وزارتِ مذہبی امور کی تجویز سامنے آگئی

تبدیلی کا مقصد ان گروہوں کے لیے حج کو مزید قابل رسائی بنانا ہے
شائع 02 نومبر 2024 11:14am

حکومت نے حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والے کم آمدنی والے اور متوسط ​​طبقے کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اقدام تجویزکر دیا۔

وزارت مذہبی امور نے غریب و متوسط افراد سے حج اخراجات قسطوں میں لینے کی تجویز پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حج فیس قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کابینہ کو بھیج دی گئی ہے، وزارتِ مذمبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حج پر جانے والے افراد سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عازمین حج کو 11 لاکھ روپے تین اقساط میں ادا کرنے کی سہولت ہوگی۔ ادائیگی کے مجوزہ ڈھانچے کے تحت ممکنہ عازمین کو حج کے لیے درخواست دینے کے لیے ابتدائی طور پر دو لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔ قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد انہیں 4 لاکھ روپے اضافی ادا کریں گے، باقی رقم روانگی سے پہلے ادا کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے عہدیداروں نے بتایا کہ قسط کا مذکورہ حج پالیسی کم اور درمیانی آمدنی والے طبقوں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ اس تبدیلی کا مقصد ان گروہوں کے لیے حج کو مزید قابل رسائی بنانا ہے۔

Hajj policy

Expenses

Installments