Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا اور رنویر نے بیٹی کا نام مسلمانوں جیسا رکھ دیا، تصویر بھی شیئر کردی

تصویر انسٹاگرام پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پراپلوڈ کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2024 04:14pm

بالی ووڈ اداکارہ دپییکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی۔

حال ہی میں والدین بننے والے فلمی جوڑے نے اپنی بیٹی کی تصویر دکھا تے ہوئے اس کا نام بھی بتادیا۔ تصویر شیئر ہونے کے چند ہی منٹوں میں وائرل ہو گئی۔

امیتابھ بچن کا بہو اور پوتی کا نام لینے سے گریز، شک یقین میں بدل گیا

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے دیپیکا اور رنویر نے کیپشن میں لکھا: دعا پڈوکون سنگھ ۔ ”دعا“: جس کا مطلب ہے دعا،کیونکہ یہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے۔ ہمارے دل محبت اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔ دیپیکا اور رنویر۔ تصویر میں دیپیکا پڈوکون دعا کو پکڑے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

دونوں ماں بیٹی نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ دعا کے چھوٹے چھوٹے پاؤں نظر آرہے ہیں لیکن بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔ اس تصویر پر مشہور شخصیات نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، عالیہ بھٹ نے دل کے ایموجیز پوسٹ کیے ہیں، ڈیانا پینٹی نےبھی تبصرۃ کرتے ہوئے لکھا ہے ، بہت خوبصورت

تصویر پر مداحوں نے اپنے پیار بھرے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کی بیٹی کے نام کی تعریف کی ہے۔ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ہارٹ ایموجیز شیئر کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا: آپ کا استقبال ہے دعا پڈوکون ایک اور مداح نے لکھا: اب تک کا بہترین تحفہ۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات