Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیض حمید کا ٹرائل مارچ تک مکمل ہو جائےگا، جاوید چودھری

27 ویں ترمیم کے ذریعے آئین میں 4 تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، معروف کالم نگار کی شوکت پراچہ سے گفتگو
شائع 02 نومبر 2024 01:09am

معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چودھری نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل مارچ 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔ آج نیوز کے پروگرام روبرو میں میزبان شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید چودھری نے کہا کہ عام طور پر ایسے ٹرائل میں 6 سے 7 ماہ لگتے ہیں۔ ہر چیز تیار ہے۔ سابق اسپائی ماسٹر اور گواہوں سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ اس گفتگو میں 26 ویں آئینی ترمیم، قوانین میں مزید تبدیلیوں اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف ٹرائل پر بھی کھل کر بات کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12 اگست 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ اقدام ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی طرف سے غلط طرزِ عمل کی شکایت پر کیا گیا تھا۔

جاوید چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق پاک فوج نے ایک کورٹ آف انکوائری کا اہتمام کیا تاکہ ٹاپ سٹی کیس سے متعلق شکایات کے حوالے سے معاملات درست کیے جاسکیں۔ اس کے نتیجے میں فیض حمید کے خلاف، آرمی ایکٹ کے تحت، نظم و ضبط کی کارروائی کی گئی ہے۔ یہ بات آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔ فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں کے بھی شواہد ملے ہیں۔

جاوید چودھری کے مطابق جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں آرمی سسٹم مغربی تفتیشی اداروں کی طرز کا ہے۔ سب سے پہلے شواہد جمع کیے جاتے ہیں، پھر گواہوں اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ ہوتی ہے جسے انٹرویو بھی کہا جاتا ہے اور مشتبہ فرد یا افراد کے سامنے شواہد رکھے جاتےہیں۔ جاوید چودھری نے کہا کہ مرکزی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے تمام الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جب جاوید چودھری کو بتایا گیا کہ وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کیس تو ابھی شروع بھی نہیں ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وزیرِدفاع ہونے کے ناطے اُن کے پاس بہتر معلومات ہوں۔

سینیٹر فیصل واؤڈا کے دعووں کے بارے میں پوچھے جانے پر جاوید چودھری نے کہا کہ فوج میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان سابق آئی ایس آئی چیف پر اثر انداز ہوئے۔ جاوید چودھری نے دعوٰی کیا کہ بہت سوں کا خیال یہ تھا کہ سابق وزیرِ اعظم نے فیض حمید کو تبدیل کیا۔ ہر لیفٹیننٹ جنرل کے دل میں آرمی چیف بننے کی تمنا ہوتی ہے۔ جب ایک وزیرِاعظم کہے کہ مجھے آپ میں ایک آرمی چیف دکھائی دیتا ہے تو اثر تو پڑنا ہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے قبل کے واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر جاوید چودھری نے کہا کہ سابق وزیرِدفاع پرویز خٹک کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو تاحیات توسیع کی پیش کش کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2022 میں بانی پی ٹی آئی نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دفتر سے فون کرکے یہ پیش کش کی تھی۔ تب ایسا کہنے میں کوئی قباحت نہ تھی۔

جاوید چودھری نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے جب یہ کال کی تب آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد انجم بھی کمرے میں موجود تھے۔ جاوید چودھری نے مزید بتایا کہ اس اسٹوری کے اور بھی بہت سے ورژن ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں کی خواہش اور کوشش کے باوجود جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے مخالفت کی تھی۔

نواز شریف نے جنرل عاصم منیر کا نام فائنلائز کرلیا تھا اور فون بند کرکے بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر کو چلے گئے تھے۔ ن لیگ کے سربراہ اُسی وقت واپس آئے جب نئے آرمی چیف نے حلف اٹھالیا۔

حکومت نے فضل الرحمٰن کو کیسے منایا؟

جاوید چودھری نے، جو ایکسپریس نیوز پر کل تک کے زیرِعنوان کرنٹ افیئرز کے شو کی میزبانی کرتے ہیں، دعوٰی کیا کہ حکومت نے 27 ویں ترمیم کے لیے مولانا فضل الڑکی حمایت گاجر اور چھڑی والی حکمتِ عملی اپناکر اپنائی۔ ایک طرف ترغیب تھی اور دوسری طرف تادیب۔

جاوید چودھری نے وضاحت کی کہ گاجر تھی پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور چھڑی یہ تھی کہ جے یو آئی ایف کے قانون سازوں سے سے مولانا فضل الرحمٰن ہی تھے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ جب آئینی ترمیم پر ڈیل ہوگئی تب مولانا فضل الرحمٰن کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنادیا گیا۔

4 ترامیم جن کی مولانا فضل الرحمٰن نے مخالفت کی

جاوید چودھری نے بتایا کہ آئینی ترامیم کے مسودے سے فضل الرحمٰن نے چار چیزیں نکلوائیں۔ اول یہ کہ جن لوگوں نے ریاستی اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے اُن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔

یہ معاملہ 9 مئی کے واقعات کا تھا۔ دوم ہائی کورٹ کے ججوں کی روٹیشن۔ ان کا دعوٰی تھا کہ ایسا نہ ہوا ہوتا تو بشرٰی بی بی کے ساتھ ساتھ عمران خان کی بہنوں کی بھی ضمانت منظور ہوئی ہوتیں۔ سوم یہ کہ اگر سپریم کورٹ کا کوئی سینیر جج چیف جسٹس بنادیا جائے تو دیگر سینیر جج مستعفی نہیں ہوں گے۔ چہارم یہ کہ آئینی عدالت نہ ہو۔

بانی پی ٹی آئی نے پیش کش ٹھکرادی۔ جاوید چودھری نے دعوٰی کیا کہ سابق وزیرِاعظم صرف ڈیل ہی کے ذریعے جیل سے باہر آسکیں گے۔ سازشی نظریوں کا حوالہ دیتے ہوئے جاوید چوھدری نے سوال اٹھایا کہ کس طور بشرٰی بی بی کی ضمانت منظور ہوئی اور وہ کسی نئے مقدمے کا گرفتاری کے بغیر خیبر پختونخواہ پہنچ گئے۔

جاوید چودھری نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے 20 ایم این ایز حکومت کی طرف تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر 27 ویں ترمیم فوجی عدالتوں سے متعلق قانون میں ترمیم سے متعلق ہوئی تو پی پی پی اس کی مخالف کیونکر کرسکے گی۔

imran khan

Faiz Hameed

Rubaru

Shaukat Paracha

JAVED CHODHARY