Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی سی نے پاسکو ذخائر سے صوبوں کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

اجلاس میں وزیراعظم آفس کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی
شائع 01 نومبر 2024 09:59pm

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے پاسکو کے ذخائر سے صوبوں کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی، ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ پاسکو ذخائر سے مقامی، درآمدی گندم یکم فروری کے کوٹہ کے مطابق فراہم کی جائے اور گندم فراہمی سے قبل گندم کے قابل استعمال ہونے کا ٹیسٹ کیا جائے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت تجارت کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم آفس کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی، وزیراعظم آفس کے لیے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ای پاسپورٹ کی تیاری کے لیے 2.9 ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوئی، ای پاسپورٹ کی تیاری کے لیے جدید مشینیں اور سسٹم خریدے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نیب کے لیے 37 کروڑ 60 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی، ای سی سی اجلاس میں وزارت تجارت کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مشن اِن چائنہ کے لیے 22 کروڑ 67 لاکھ کی منظوری دی گئی، سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے گرانٹ منظور کر لی گئی۔

ای سی سی نے سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے 30 ارب روپے منظور کیے، فنڈز رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ سے دیے جائیں گے، اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی۔

ECC

اسلام آباد

Economic Coordination Committee

Wheat

pasco