Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

عاطف خان کو مالم جبہ میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا گیا
شائع 01 نومبر 2024 05:26pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا،عاطف خان کو مالم جبہ میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے پشاور ہیڈ آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

سابق صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کو مالم جبہ منصوبہ سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے، ان پر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر عاطف خان مالم جبہ اراضی اسکینڈل کے سلسلے میں نیب میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں اور اپنا تحریری جواب بھی جمع کا چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

Atif Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

anti corruption kpk