خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں کے پی کی تاریخ میں پہلا پیکا ایکٹ مقدمہ درج
خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کے کیس میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خواجہ سرا ڈولفن آیان کی درخواست پر تھانہ ہشنگری میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ملزم عمران سمیت سات افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
خواجہ سرا ڈولفن آیان نے بتایا کہ ملزم عمران اور اسکے ساتھیوں نے 2023 میں شبقدر سے اسلحہ کی نوک پر مجھے اٹھایا، ملزمان مجھے اپنے حجرے لے گئے اور میری نازیبا ویڈیوبنائی۔
ڈولفن آیان کی مدعیت میں درج مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان مجھے ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے، 29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا پتہ چلا۔
پشاور کے نامور خواجہ سرا کی برہنہ ویڈیو وائرل
خواجہ سرا کے مطابق ملزم عمران اور اس کے ساتھی مجھے ملنے کے لیے بھی بلاتے تھے، ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور میرے خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی، ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔