Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے 20 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیوکی تصدیق

اسلام آباد کے دو علاقوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
شائع 01 نومبر 2024 02:21pm

پاکستان کے 20اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیوکی تصدیق ہوئی ہے۔

حیدرآباد، لاہور، جامشورو، کراچی سینٹرل، ساؤتھ اور قمبر، اسلام آباد، راولپنڈی، پشین، لکی مروت نوشکی، کوئٹہ، ژوب، پشاور، ڈی آئی خان اورمیانوالی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق 20 اضلاح میں 26 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، اسلام آباد کے دو علاقوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق لاہور کے دو علاقوں اور دیگر اضلاع کے ایک ایک علاقہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان

polio case

Polio Worker