Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سعودیہ کی پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کو میچ کی پیشکش

ٹیم کے تمام اخراجات سعودی فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی
شائع 01 نومبر 2024 01:19pm

سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے قطر میں میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی فیڈریشن نے ٹیم کو میچ کی دعوت بھی دے ڈالی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے قطرمیں پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی سعودی عرب سے میچ کھیلنےمیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی سے اختلافات: پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کے تمام اخراجات سعودی فٹبال فیڈریشن نے برداشت کرنے کی ذمہ داری لی ہے جب کہ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ قطر میں ہی لگایا جائے گا۔

سعودی عرب نے اس ماہ فیفا ونڈو میں خواتین کے دوستانہ میچ کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) سے رابطہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ خواتین کی فیفا فرینڈلی ونڈو 25 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان ہے۔

sports