بھارت میں ہاتھیوں کی پراسرار ہلاکت معمہ بن گئی
بھارت میں دو دنوں میں 8 ہاتھیوں کی ہلاکت نےحکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائلڈ لائف حکام کا کہناہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو میں 13 ہاتھیوں پر مشتمل ایک جھنڈ کی حالت خراب ہونے کی اطلاعات ملی۔
ویوز اور لائکس کیلئے ’کوبرا‘ سے کھیلنا یوٹیوبر کیلئے جان لیوا ثابت
حکام کے مطابق جھنڈ میں شامل 7 ہاتھی منگل کو مر گئے تھے جب کہ بدھ کے روز آٹھواں بیمار ہاتھی بھی مردہ پایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں 7 ہتھنیاں تھیں جن کی عمر 3 سال تھی جب کہ آٹھواں ہاتھی 4 سے 5 سالہ نر تھا۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ جھنڈ کا دسواں ہاتھی طبی امداد ملنے کے بعد بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ دیگر 3 ہاتھیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ جنگلات کے حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کو 10 دنوں میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئ ہے۔ تاہم ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہاتھیوں کی موت زہر کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ حکام اس زاویے سے بھی تحقیق کررہے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ جانوروں نے کوڈو باجرے کے بیج کھائے ہیں،اگر یہ بیج کسی فنگس سے آلودہ ہوں تو سائکلو پیازونک ایسڈ نامی زہریلا مادہ پیدا کرتا ہے۔
حکام کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ ہاتھیوں کی جائے اموات سے 100 کلو میٹر تک پھیلے رقبے تک وسیع کردیا ہےاور اس میں آنے والے کھیت اور گھر کو بھی تحقیقات میں شامل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.