Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں رواں برس اکتوبر کی راتیں تاریخ کی گرم ترین، 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

رواں برس اکتوبر میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 رہا، محکمہ موسمیات
شائع 01 نومبر 2024 12:58pm

موسمیاتی تاریخم کے لحاظ سے رواں سال اکتوبر کی راتیں شہرِ کراچی کی اب تک کی سب سے گرم ترین راتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سنہ 1967 میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا لیکن گزشتہ ماہ شہر کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری رہا، اس طرح 57 سال بعد کم سے کم اوسط درجہ حرارت 0.3 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ رات کے وقت کراچی کے درجہ حرارت میں ایک سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں رات کا درجہ حرارت 26.3 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ اکتوبر 2023 میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں برس اکتوبر میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 رہا۔

karachi

اکتوبر

KARACHI HOT WEATHER

hottest night