Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور

رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی
شائع 01 نومبر 2024 11:47am

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کردیئے۔رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔

بانی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر عدالت نے درخواستگزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہے؟ اور اس پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستگزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف کنسسٹینسی ہے مگر یہ تو مرد ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا وہ تو عورت تھی تو تب ضمانت بنی۔کل ہی ایک ایسی درخواست انہوں نے خارج کردی۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)