Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

اسپین میں سیلاب کی تباہی سے 150 افراد ہلاک، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا
شائع 01 نومبر 2024 11:26am
تصویر بشکریہ: اے بی سی نیوز
تصویر بشکریہ: اے بی سی نیوز

اسپین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی برپا کردی، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گیا، سیلابی ریلوں میں متعدد لوگ لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Spain

heavy flood

150 people died