Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی زرمبادلہ ذخائر، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

کمرشل بینکوں کے پاس چار ارب نواسی کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں
شائع 01 نومبر 2024 09:47am

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے ذخائر بڑھ کر 16.04ارب ڈالر ہو گئے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے رواں مالی سال کے اختتام پر ذخائر کی مالیت 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

مسلسل چودہ ماہ سے ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ذخائر دو ارب ڈالر بڑھ گئے، جس میں نصف آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب تین کروڑ ڈالر قرض کی قسط کی وصولی کی رقم شامل ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک کا اضافہ ہوا۔

کمرشل بینکوں کے پاس چار ارب نواسی کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، ملک میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت سولہ ارب پانچ کروڑ ڈالر ہے۔

State Bank Of pakistan