نورالحسن کی ”صلاح الدین ایوبی“ میں انٹری
نور الحسن حال ہی میں سلطان صلاح الدین ایوبی سیریز میں ایک مضبوط کردار میں نظر آئے۔
”صلاح الدین ایوبی“ پاکستان اور ترکی کے درمیان ایک مقبول مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ یہ تاریخی سلسلہ مسلمان حکمران کی زندگی اور فتوحات پرمبنی ہے۔ جب ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی الگ الگ سالگرہ
یہ سیریز گزشتہ سال ترکی میں نشر ہونا شروع ہوئی تھی اور اب یہ ہم ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں بھی نشر ہو رہی ہے۔ ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ڈاکٹر کاشف انصاری، احمد فاروق بکاک، ڈاکٹر جنید علی شاہ اس منصوبے کے پروڈیوسر ہیں۔
حال ہی میں سلطان صلاح الدین ایوبی کی 98 ویں قسط ہم ٹی وی پر نشر ہوئی۔ اس قسط میں پاکستانی اداکار نور الحسن نے اسلامی مبلغ، اسکالر اور روحانی شخصیت حضرت عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کیا ہے۔ جو اسلام کا پیغام پھیلانے کے لیے مشہور ایک انتہائی قابل احترام تاریخی مذہبی شخصیت تھے۔
حضرت عبدالقادر جیلانی کا کردار مذکورہ ڈرامے میں مختصر مگر انتہائی اہم اور روحانی ہے جو کہ مرکزی کردار صلاح الدین ایوبی کی رہنمائی کرتا دکھائی دے گا۔
پاکستانی مداح نور الحسن کو ترک سیریز میں ایک اہم اور قابل احترام کردار میں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور انہیں امید ہے کہ اس پاک ترک مشترکہ منصوبے میں مزید پاکستانی اداکار وں کو دیکھا جائے گا۔
Comments are closed on this story.