Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن کا بہو اور پوتی کا نام لینے سے گریز، شک یقین میں بدل گیا

کیا ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے الگ ہونے جارہے ہیں؟
شائع 01 نومبر 2024 08:56am

بچن فیملی آج کل خبروں میں ان ہیں کیونکہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں اور انہوں نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کی بنیاد کئی وجوہات کو بیان کیا جارہا ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن اور نمرت کور کے تعلقات، جبکہ کچھ لوگ اسے جیا بچن اور ان کی بیٹی شویتا بچن سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

نمرت کور نے ابھیشیک سے تعلق کی خبروں پر لب کشائی کردی

تاہم ان سب کے درمیان بچن فیملی یا ایشوریا رائے کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور دونوں جانب سے مسلسل خاموشی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

میگا اسٹارامیتابھ بچن جو کہ کے بی سی کی میزبانی کررہے ہیں ان میں بھی مداحوں نے ایک بات نوٹ کی ہے۔ جب اسکی ایک قسط میں فلم بنٹی اور ببلی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اس کے مشہور گانے ’کجرارے‘ کا ذکر کرتے ہوئے ابھیشک بچن اور رانی مکھرجی کاتو نام لیا لیکن ایشوریا رائے کا کوئی تذکرہ نہیں کیا حالانکہ وہ اس گانے کا مرکزی حصہ تھیں۔ بگ بی کا ایسا کرنا شک کی ایک اور وجہ بن گیا۔

اسی طرح ایک قسط میں جب انہوں نے اپنے پوتے پوتیوں کا ذکر کیا تو انہوں نے اناویا اور اگستیہ کا نام لیا لیکن آرادھیا کانام غائب کر دیا۔ شو میں خاندان کے متعلق مختلف مواقعوں پر تذکرہ کرتے ہوئے اپنی بہو اور پوتی کا نام نہ لینے سے مداحوں کی تشویش میں اور اضافہ ہوگیا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے الگ ہونے جارہے ہیں؟ اور اس سوال کا جواب تب ہی مل سکے گا جب ان کے خاندان کا کوئی ذمہ دار فرد اپنی خاموشی کو توڑے گا۔

Bollywood

Amitabh Bachchan

entertainment

lifestyle

شخصیات