پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
حکومت کی جانب سے نومبر کے ابتدائی پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 85 پیسے بڑھائی دی گئی۔
یو اے ای میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں
تاہم، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے 61 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے کمی کی گئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اکتوبر میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 251 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 154.90 روپے فی لیٹر رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ، 89 ہزار کی حد بھی بحال نہ رہ سکی
لیکن اب نئی قیمتیں جاری ہونے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
Comments are closed on this story.