Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی الگ الگ سالگرہ

ماں اور باپ کا بیٹے کیلئے الگ الگ پیغام
شائع 31 اکتوبر 2024 09:52pm

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی ہے۔ دونوں نے بیٹے کی سالگرہ منانے کی پوسٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

شعیب ملک نے اپنے پیغام میں تحریر کیا ’سالگرہ مبارک چیمپئن، دعا ہے کہ آنے والے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ ہمارے لیے باعث فخر بنو‘۔

شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ منانے کے بعد ایونٹ میں شرکت کے لیے ریاض چلے گئے۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’بےبی بوائے مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ چھ سال کے ہوگئے ہو۔ ہیپی برتھ ڈے لاڈو، آپ میرے لیے خوشی کا باعث ہو۔‘

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں میں طلاق ہوگئی تھی۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ زیادہ وقت دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوتی ہیں۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

Azhan Birthday