پاک فوج میں بھرتی کے خواہش مند دو بھائیوں کو خاتون نے گاڑی سے روند ڈالا
پاک فوج میں بھرتی کے خواہش مند دو بھائیوں کو خاتون نے گاڑی سے روند ڈالا۔
اکیس اکتوبر کو لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں خاتون نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو نوجوانوں کو کچلا تھا۔
تاہم، بیس سالہ نور الحسن اور اٹھارہ سالہ محمود الحسن گزشتہ رات دوران علاج دم توڑ گئے۔
سانحہ کارساز: متاثرین کا حلف نامہ قبول، ملزم نتاشہ کیس سے بری
شیخپورہ کے رہائشی دونوں بھائی آرمی بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے لاہور آئے تھے ملزمہ ایشا نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔
خاتون نے 7 نومبر تک عدالت سے عبوری ضمانت کروائی ہے اور تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئی۔
تفتیشی افسر نے خاتون ملزمہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا لیکن ملزمہ نے اپنا کوئی بیان تفتیشی افسر کو نہیں دیا۔
پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments are closed on this story.