پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا اعلان
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سال 2024-25 کیلئے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دنیا میڈیا گروپ اور پنجاب گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود پی بی اے کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 25-2024 شہر قائد کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹگری سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں میاں عامر محمود کو چیئرمین پی بی اے منتخب کیا گیا، میاں عامر محمود دنیا نیوز اور پنجاب گروپ کے بھی چیئرمین ہیں۔
ڈان نیوز کے سی ای او شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔
جیو نیوز کے سی ای او ابراہیم رحمان کو وائس چیئرمین اور آج ٹی وی کے احمد زبیری کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اسی طرح کے ٹی این کے اختر قاضی فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
پی بی اے کی جنرل باڈی نے تین نئے بورڈ ارکان کا بھی انتخاب کیا، جن میں نیو نیوز کے چوہدری عبدالرحمان، مہران ٹی وی کےغلام نبی مورائی اور ڈسکور پاکستان کے قیصر رفیق شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.