’قیدی نمبر 804‘ کی تصاویر کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر میڈیکل آفیسر کو ترقی مل گئی
محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں قیدی نمبر 804 کے ساتھ لگاؤ ترقی کا زینہ بن گیا۔ جہاں ”قیدی نمبر 804“ کی تصاویر کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر میڈیکل آفیسر کو ترقی مل گئی، ڈاکٹر ہارون ظفر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کردیا گیا۔
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق میڈیکل آفیسر صفت غیور شہید ڈاکٹر ہارون ظفر کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کردیا گیا جسکا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے جاری کردیا گیا ہے۔
کچھ روز قبل ڈاکٹر ہارون ظفر کی قیدی نمبر 804 کی تصاویر کے ساتھ سرکاری ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو کو آج نیوز کے رپورٹ کیا تھا۔
صرف یہی نہیں بلکہ قیدی نمبر 804 کی محبت میں کلینکل او پی ڈی میں تعینات دو طبی ماہرین ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر صمد آفریدی کو ڈی ایم ایس کے اضافی ایڈمنسٹریٹو چارج کے بھی تفویض کئے گئے ہیں۔
ایک طرف ہسپتال کو ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب او پی ڈی میں تعینات ڈاکٹروں کو انتظامی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا جس سے مریضوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مذکورہ دونوں ڈاکٹرز کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے بتایا جاتا ہے، دونوں ڈاکٹرز بھی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس معاملے پر آج نیوز نے مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی سے مؤقف لیا تو ان کا کہنا تھا سرکاری ہسپتالوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.