Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پنجاب حکومت نے سموگ کو آفت قرار دے دیا

سموگ کے تدارک کیلئے بڑی پابندیاں عائد کردی گئیں
شائع 31 اکتوبر 2024 04:49pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پنجاب حکومت نے سموگ کو پنجاب نیشنل کلائمیٹ ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت آفت قرار دے دیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں، ڈی سیز سموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اسموگ کے خاتمے کیلئے کسانوں میں ’سپر سیڈر‘ تقسیم کررہے ہیں، مریم نواز

نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد سموگ کے لئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہوگی۔ سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شپانگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ غیر معیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔

امرتسر سے دہلی تک اسموگ، پاکستانی علاقے بھی زد میں آسکتے ہیں

سموگ کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا، پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پر پابندی پوگی، ایمیشن کنٹرول سسٹم کے تحت صنعتی یونٹس چلانے پر پابندی ہوگی اور سڑکوں سے تجازات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

punjab

Lahore smog

Calamity