2 گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر نے اہلیہ کو بے دردی سے قتل کر دیا
بھارت میں ہولناک واقعہ پیش آیا جب شوہر نے اپنی 2 گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھونیشور شہر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ پردمونیا کمار پیشے کے اعتبار سے فارمسٹ ہے جس نے اہلیہ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
بھارتی پولیس نے بتایا کہ ملزم پردمونیا کمار کی 2 گرل فرینڈز ہیں اور دونوں ہی بطور نرس ملازمت کرتی ہیں، جبکہ ملزم نے بیوی سبھاشری سے 2020 میں شادی کی تھی۔ ملزم اپنی بیوی کے بعد سے اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہا، شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون گزشتہ 6 ماہ سے اپنے والدین کے گھر میں رہائش پزیر تھی۔
کراچی: ایک ہی خاندان کی چار خواتین کے قتل کا معاملہ، ملزم کو قتل کیلئے اکسانے والا شخص گرفتار
بھارتی پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر سبھاشری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور 27 اکتوبر کو اپنی بیوی کو سمپور کے علاقے میں گرل فرینڈ روزی کے گھر لے آیا جہاں اسے زبردستی بے ہوشی کی دوائی زیادہ مقدار میں دی گئی۔
اسلام آباد پولیس کا افسرگھرکے سامنے قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا اور بیوی کو اسپتال لے جا کر خودکشی کرنے کا بتایا جہاں ڈاکٹرز نے سبھاشری کو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سبھاشری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ملزم کا پردہ فاش کردیا اور رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ملزم نے زبردستی زیادہ مقدار میں خاتون کو بے ہوشی کی دوائی دی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔
پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم اور اس کی دونوں گرل فرینڈز کو گرفتار کرلیا۔