Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

ری کنسٹرکشن سرجری کیا ہے اور یہ کیوں کی جاتی ہے؟

لوگ اور اداکار خوبصورت نظر آنے کے لیے ان سرجریز کا سہارا لیتے ہیں
شائع 31 اکتوبر 2024 03:38pm

ہر انسان کو اپنی ساخت میں کمی پیشی نظر آتی ہے۔ کئی نوجوان یہاں تک شوبز اداکار بھی اپنی ناک کو کو لے کر کافی فکر مند نظر آتے ہیں۔

کئی اداکار اور اداکارائیں ڈراموں میں خوبصورت نظر آںے کے لیے ناک کی سرجری کے مراحل سے گزرتے ہیں۔

بہتر سے بہترین دکھنے کا جنون صرف میڈیا کی شخصیات اور اداکاروں تک ہی نہیں پایا جاتا بلکہ اب عام لوگ بھی اپنی ناک کی ساخت کو لے کافی سنجیدہ ہیں اور اس کی بہتری کے لیے سرجری کروانے کا سوچ رہے ہیں۔

اس حوالے سے کنسلٹنٹ پلاسٹک اینڈ کاسمیٹک سرجن احمد علی نے آج نیوز کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے ناک کی سرجری سے متعلق سوال کیا۔

ڈاکٹر احمد علی نے رائینوپلاسٹی سے متعلق بتایا کہ آج کل سب سے زیادہ ہئیر ٹرانسپلاٹ سرجری کا رجحان ہے اس کے بعد باڈی کنٹرولنگ اور تیسرے نمبر پر ناک کی سرجری کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد بھی ہئیر ٹرانسپلاسٹ کروا رہی ہے۔ ہم خواتین کا بھی ٹرانسپلانٹ پرفرام کر رہے ہیں۔

لائپو سکشن (موٹاپے سے نجات کی سرجری) کے بارے میں ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ لائپو سکشن کی مختلف اشکال ہوتی ہیں جس میں مختلف اوزار اور لیزرز کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لائپو سکشن کروانے میں کوئی خطرہ نہیں ہوتا اور یہ بالکل محفوظ ہے جس کے بہترین نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ری کنسٹرکٹیو سرجری سے متعلق مزید مکمل تفصیل نیچے دی گئی ویڈیو میں جانیے۔

Surgery

cosmetic surgeon

nose surgery