Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا
شائع 31 اکتوبر 2024 03:19pm

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بھاری اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP