Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مناہل ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی

گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں
شائع 31 اکتوبر 2024 03:10pm

گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیو لیک ہونے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیر آباد کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک جذباتی پیغام میں ٹک ٹاکرنے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ لیا ہے آپ لوگوں نے جو سپورٹ اور پیار دیا میں اس کیلئے سب کی شکرگزار ہوں، لیکن یہ دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی دنیا بہت ظالم ہے، امید ہے کہ اب آپ کو اپنا چہرہ نہیں دکھاؤں گی۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک، سوشل میڈیا اسٹار کا ردعمل آگیا

میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور خود کو بہت بے بس محسوس کر رہی ہوں میں اندر سے مرچکی ہوں۔

مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ارد گرد نفرت پھیلانا چھوڑدیں۔ اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، معلوم نہیں مہلت ملے نہ ملے اپنوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں جس پر مناہل نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو اے آئی کے ذریعے بنا کرکے پھیلایا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے کہاتھا کہ ویڈیو کے بعد سے میں اور میری فیملی ڈپریشن میں ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ہم پر کیا گزر رہی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنی ویڈیوز خود وائرل کی ہیں۔

TikToker

entertainment

lifestyle

شخصیات