اِس دھوکے میں نہ آئیں، واٹس ایپ نے صارفین کو خبر دار کردیا
میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رہنے کے لیے بڑی وارننگ جاری کردی۔
میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر جعلسازوں سے ہوشیار رہیں جو انہیں ”دوست یا عزیز کی ضرورت“ کے نام پر فراڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز عناصر آپ کو ہزاروں روپے مالیت کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ اس کام کا طریقہ کار یہ ہے کہ دھوکہ باز عناصر اپنے پیغامات کسی رشتہ دار یا عزیز کی آئی ڈی ہیک کرکے کرتے ہیں جو آپ کی رقم ہتھیانے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔
واٹس ایپ کا وہ فیچر جس سے آپ کی نجی تصاویر غیر محفوظ ہیں
کوئی دھوکہ بازی کا یہ طریقہ بھی اختیار کرسکتا ہے کہ وہ آپ کا کوئی رشتہ دار ہے جس کا فون کھوگیا ہے، یہ دھوکے باز اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے آپ کے کسی جاننے والے کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ دینے کی بھی کوشش کریں گے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپام پیغامات رپورٹ کریں یا بھیجنے والے کو فوری بلاک کریں۔ اس کے علاوہ میسج ببل کو دیر تک دبا کر رکھیں، ”رپورٹ“ کا انتخاب کریں اور ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔
Comments are closed on this story.