تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو، ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پرپیغام؟
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ چند نئی اور خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے یہ تصاویر اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ، مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ تم چھ سال کے ہوگئے ہو۔ تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو۔
ان تصاویر میں اذہان ملک اور اسپیشل فٹبال تھیم کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، اس پر دو فٹبالرز کے کریکٹر بنے ہوئے ہیں ، ایک شرٹ پر اذہان اوردوسری پررونالڈو لکھا ہوا ہے اور یکجہتی کی علامت کے طور پر دونوں ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔
ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ٹینس اسٹار کے مداح اور شوبز شخصیات اذہان ملک کو سالگرہ کی مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغام دینے کا سلسلہ جاری ہو گیا۔
یاد رہے کہ سال 2010 میں قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ جن سے ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2023 میں راہیں جدا کرلیں اور شعیب ملک نے اس سال پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی تھی۔
ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ دبئی میں رہ رہی ہیں۔