’اس مال کی قیمت بھی اُن کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے‘
ٹیکسوں میں اضافے کے باعث بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔
پشاور میں موسم بدلتے ہی استعمال شدہ (سیکنڈ ہینڈ) اشیا کی مانگ بڑھ گئی، ٹیکسوں میں اضافے کے باعث بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔
پشاور میں موسم بدلتے ہی سیکینڈ ہینڈ رضائیوں ، کمبل ، قالین اور دیگر اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔ سیکینڈ ہینڈ رضائیاں ، قالین کی خریداری کیلئے آنے والوں کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ اب اس مال کی قیمت بھی اُن کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے۔
بیرونی ملک سے درآمد استعمال شدہ اشیاء کے کاروبار سے وابستہ دکانداروں نے استعمال شدہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کچھ یوں بیان کی۔ اگر حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں پر رعایت ملے تو لوگ پہلے کی طرح استعمال شدہ اشیاء مناسب داموں پرخرید سکیں گے۔
Winter
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.