Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے 3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار

جعلی مجسٹریٹس کئی جرائم میں ملوث تھے
شائع 31 اکتوبر 2024 01:44pm

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 3 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرفتار کر لیا۔ جعلی مجسٹریٹس بھتہ خوری، گراں فروشی اوربلیک میلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے شادباغ کےعلاقے بھماں روڈ سے 3 جعلی مجسٹریٹس کو دکاندار سے جرمانہ لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ٹیکس چور پکڑوانے پر کتنی انعامی رقم ملے گی؟

گرفتار ہونے والوں میں عارف، اسحاق اور عاطف شامل ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جعلی مجسٹریٹس پر دفعہ 419 کے تحت ایف ائی آر درج کر لی گئی۔ تینوں جعلی مجسٹریٹس کو گرفتاری کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان