پیشی پر آئے پی ٹی آئی کارکن گتھم گتھا، عمر ایوب بے بس
فیصل آباد میں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی پیشی کے موقع پر کارکن آپس میں گتھم گھتا ہوگئے۔
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی انسداد دہشت گردی عدالت پیشی پر پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے، کارکنوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، مکے برسائے اور خوب درگت بناڈالی۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کوکارکنوں نے پیشی کے بعد گھیر لیا، کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما شیخ شاہد کے خلاف عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پرعمر ایوب نے کارکنوں سےشکوہ کرتے ہوئے کہا آپ کی وجہ سے میں پارٹی کا پیغام بھی میڈیا کو نہیں دے پایا۔
عمر ایوب کارکنوں کو لڑتے دیکھتے رہے، جس کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔
دریں اثنا عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 4 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔