Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد کے اسپتال نے نوزائیدہ بچی مردہ قرار دیدی، گھر پہنچنے پر زندہ ہوگئی

ڈاکٹروں نے بچی کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا تھا
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 12:38pm

حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال کی غفلت کے نتیجے میں زندہ بچی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

حیدرآباد میں محمدرفیق نامی شہری کے ہاں 3 روزقبل نجی اسپتال میں بیٹی پیداہوئی تھی۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں نے بچی کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا تھا۔

مبینہ غفلت سے مریض کی موت، ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کیخلاف بڑا ایکشن

بچی کے اہلخانہ گھر لےجاکر اس کی تدفین کررہےتھے کہ اس دوران بچی نے حرکت کی۔ والدین جب بچی کو لیکر اسپتال پہنچے توڈاکٹروں نے اس کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔ بچی اس وقت سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کی سنگین غلطی پراسکے خلاف کاروائی کی جائے۔

پاکستان