Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی تاریخ میں پہلی بار جہاز کی بذریعہ سڑک حیدرآباد منتقلی، موٹر وے پر کیوں رُک گیا

جہاز کو 10 ویلرز ٹرک، 40 ویلرز ٹریلر پر رکھ کر منتقل کیا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 06:35pm
First time transfer of aircraft from Karachi to Hyderabad by road - Aaj News

ملکی تاریخ میں پہلی بار جہاز کو بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد لے جایا جارہا ہے۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ناکارہ جہاز کو موٹر وے کے ذریعے حیدرآباد لے کر جارہی ہے، جہاز کو 10 ویلرز ٹرک اور 40 ویلرز ٹریلر پر رکھ کر منتقل کیا جارہا ہے۔

350 سیٹر بوئنگ 737 کراچی ایئرپورٹ کے یارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا، جہاز کو تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، ہوائی جہاز کے پر، انجن اور ٹائرز الگ کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر منیرعالم کا کہنا ہے کہ پی پی اے کے پاس جہاز کو منتقل کرنے سے متعلق تمام این اوسیز موجود ہیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ جہاز کو موٹر وے پولیس نے نہیں روکا ہے، ہم نے جہاز کو رات 12 بجے کے بعد ایئرپورٹ منتقل کرنا ہے، اس لئے ہم سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر موجود ہیں، موٹر وے پر جہاز کو روکنے کی قیاس آرائیاں غلط بیانی پرمبنی ہیں۔

نیو بابر کارگو موورز کے ترجمان نے بھی کہا کہ ہمارے پاس تمام تراجازت نامے موجود ہیں، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے ایس او پیز طے کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک لوکل چینل پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ہائی وے پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے، اس لئے قافلے کی نقل وحرکت آہستہ ہے، رات کے وقت دباؤ کم ہوگا تو تیزی سے حیدرآباد کی جانب بڑھیں گے۔

karachi

PIA Plane

Hyderabad