دو روز قبل اغوا ہونیوالی خاتون بیوٹیشن کی 6 ٹکڑوں میں لاش برآمد
راجستھان کے جودھ پور علاقے سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 50 سالہ خاتون کی لاش ٹکروں میں برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پیشے کے لحاظ سے بیوٹیشن تھی جن کی لاش کے 6 ٹکڑے کر کے پلاسٹک بیگز میں ڈال کر دفنا دیا گیا تھا۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے کسی ایسے شخص نے قتل کیا جسے وہ جانتا تھا، اور اس کی باقیات کو مشتبہ شخص کے گھر کے قریب دفن کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالک انیتا چودھری 28 اکتوبر کی دوپہر دکان بند کرنے کے بعد لاپتہ ہو گئیں۔ وہ اس رات گھر واپس نہیں آئی، جس کے بعد خاتون کے شوہر منموہن نے اگلے روز پولیس میں اہلیہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
تفتیش کاروں نے دریافت کیا کہ خاتون کا بیوٹی پارلر غلام الدین نامی شخص کی عمارت میں تھا جو ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ پولیس نے انیتا کے فون ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد گل محمد کو مشتبہ شخص کے طور پر شناخت کیا۔
لاڑکانہ، چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پولیس لاک اپ میں مردہ برآمد
بھارتی پولیس افسر دلیپ سنگھ راٹھور کے مطابق انیتا نے لاپتہ ہونے سے قبل ایک آٹو لیا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جس نے انکشاف کیا کہ اس نے اسے گنگانا میں چھوڑا تھا، جہاں ملزم گل محمد رہتا ہے۔
بعد ازاں جب پولیس گنگانا پہنچیں تو وہاں انہوں نے غلام الدین نامی شخص کے گھر کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے غلام الدین کے گھر کا پتہ لگایا تو وہاں اس کی اہلیہ موجود تھی جس نے انہیں بتایا کہ وہ گزشتہ تین دن سے اپنی بہن کے گھر پر تھی۔
بھارت میں تلوار کے ایک ہی وار سے نوجوان کا سر قلم
پولیس افسر راٹھور نے مزید بتایا کہ جب ملزم کی اہلیہ گھر لوٹی تو اس کے شوہر نے اسے بتایا کہ انیتا کو قتل کر دیا گیا ہے اور اس کی لاش کو گھر کے پیچھے دفنا دیا ہے۔ پولیس نے بلڈوزر کی مدد سے 12 فٹ کا گڑھا کھودا جس دوران خاتون کی لاش کے اعضاء برآمد ہوئے۔
مقتولہ انیتا کے بیٹے نے الزام لگایا کہ ملزم نے اس کی ماں کو دھوکہ دینے کے بعد قتل کیا۔ متاثرہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے جودھ پور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔