Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں سلینڈر پھٹنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق

افسوسناک واقعہ گزشتہ رات کھانا پکانے کے دوران پیش آیا
شائع 31 اکتوبر 2024 10:42am

گجرات کے محلہ نورپور میں ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئی ہیں، یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ رات کھانا پکانے کے دوران پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکے میں خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی، جبکہ اس کی بیٹی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بدقسمتی سے، صبح کے وقت متاثرہ خاتون کی بیٹی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں سمیت 5 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی، لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے علاج جاری ہے۔

Gujrat

gas cylinder

Cylinder blast

cylender blast