Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لبنان میں فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار

رپورٹس زیر گردش ہیں جو موجودہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتیں۔
شائع 31 اکتوبر 2024 08:45am

لبنان میں اسرائیل کو زمین کاررائیوں میں غیرمعمولی جانی نقصان ہوا ہے جس کے بعد اب تل ابیب جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے اور اس پیش رفت کے متعلق ۔ نگران لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے آگاہ کیا کہ امید ہے چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوجائے گی۔

مجودہ مسودے کے تحت اسرائیل جنگ بندی کے بعد لبنان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا، ساٹھ روزہ جنگ بندی کے دروان مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مسودے کے مطابق اسرائیلی فوج کے انخلا کے ساتھ ہی لبنانی فوج کی تعیناتی شروع ہو جائے گی۔ جنگ بندی معاہدہ کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی، حزب اللہ اور حماس نے اپنے تعلقات کا اظہار بہت دیر بعد کیا۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس زیر گردش ہیں جو موجودہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتیں۔

lebanon

SOUTH LEBANON

Israel Gaza War