Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 26 افراد شہید، جھڑپوں میں 22 صہیونی فوجی زخمی

جنوبی لبنان میں گائیڈیڈ میزائل کا حملہ، 12 سے اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی کرنے کا حزب اللہ کا دعوٰی
شائع 31 اکتوبر 2024 12:39am

اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بکا میں حملے تیز کردیے ہیں۔ بدھ کو سہمور، بدنایل اور مزرات بیت سالیبی میں 26 افراد شہید ہوگئے۔

دوسری طرف متعدد علاقوں میں حزب اللہ کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرتے ہوئے جھڑپوں میں 24 گھنٹوں میں 22 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ چند کی حالات نازک ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبوں فرکیلا اور دائر میماز میں گائیڈیڈ میزائل کے حملے میں 12 سے زائد اسرائیلی فوجیون کو ہلاک و زخمی کردیا۔ بعض مقامات پر اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ حزب اللہ کے ٹھکانوں سے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

SOUTH LEBANON

ISRAELI ATTACKS

25 MARTYRED

BEKAA

22 ISRAELI TROOPS WOUNDED