Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایودھیا کے رام مندر میں 28 لاکھ چراغ جلانے کی تیاریاں

مندر کے باضابطہ افتتاح کے بعد پہلی دیوالی کو یادگار بناکر ووٹ بینک مضبوط کیلئے بی جے پی متحرک
شائع 30 اکتوبر 2024 10:18pm

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دیوالی کے موقع پر ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر میں 28 لاکھ چراغ روشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کارنامہ کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دریائے سریو کے کنارے 28 لاکھ دیے روشن جلائے جائیں گے جن کی قطاریں رام مندر تک جائیں گی۔ صوبائی اور مرکزی حکومت اس ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ شاندار بنانے کے لیے بے تاب کیونکہ اس ایک ایونٹ کے ذریعے ملک بھر کے ہندوؤں میں اپنی پوزیشن بہتر بناکر ووٹ بینک کو مزید مضبوط بنایا جانا ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی ایودھیا ہی سے کامیاب نہ ہو پائی تھی۔ اس پر پارٹی میں بہت لے دے ہوئی تھی۔ کئی مقامی رہنماؤں کو مرکزی قیادت کی طرف سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بی جے پی رام مندر کو پوری دنیا کے ہندوؤں کے لیے مرکزی حیثیت دے کر عام بھارتی ہندوؤں کی نظر میں مذہب کی نجات دہندہ اور ہندو کلچر کی چیمپین بن کر ابھری ہے اور اب اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔

RAM JANM BHOOMI MANDIR

BHARTIYA JANATA PARTY

FIRST DIVALI

2.8 MILLION LAMPS