Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

بدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم پر عمران خان کی رہائی ہو، رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، رانا ثناء اللہ
شائع 30 اکتوبر 2024 08:37pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات کے نتائج پاکستان کے حالات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہی بدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

رانا ثناء اللہ کی بات کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے کہنے پر حکومت گرائی جاسکتی ہے تو ٹرمپ کا حکم کیوں مانا نہیں جاسکتا، سہولتکاری ختم ہوگئی تو ان کی حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔

جوباً رانا ثناء اللہ بولے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو مبارک ہو، ٹرمپ آپ کو مبارک کہ وہ آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے۔

imran khan

Rana Sanaullah

latif khosa

Donald Lu