Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا اہم بیان

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی بڑی تعداد منشیات کے جرائم میں ملوث پائی جاتی ہے، پاکستانی سفیر
شائع 30 اکتوبر 2024 06:51pm

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی کسی نہ کسی جرم میں قید ہیں، کیونکہ ہر ملک کے قوانین ہیں، ان قیدیوں کی بڑی تعداد منشیات کے جرائم میں ملوث پائی جاتی ہے۔

سعودی عرب کا پاکستانیوں کو بڑی تعداد میں ویزے دینے کا اعلان، وزیراعظم قطر پہنچ گئے

احمد فاروق نے کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے کمیونٹی پیغامات بار بار جاری کئے جاتے ہیں، ویڈیو پیغامات میں ان کو تلقین کی جاتی ہے کہ لوگ یہاں سے رزق حلال کما کر اپنے گھر والوں کو بھیجیں اور میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ قید نہ ہوں۔

احمد فاروق نے کہا کہ ہر سال ایمنسٹی کے تحت بہت لوگ رہا کئے جاتے ہیں مگر اتنے ہی دوبارہ گرفتار ہو جاتے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں ہائی سکلڈ ورکر کی بہت ڈیمانڈ ہے، اس لئے ہمیں صرف مزدور نہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ لوگ بھی بھیجنے چاہئیں۔

Ahmed Farooq

Pakistani Ambassador in Saudi Arabia

Pakistanis Arrested in Saudi Arabia