Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی لہر، مزید دو افراد مستعفی

دونوں افراد کو ناقص پرفارمنس پرفارغ کیا گیا، ذرائع
شائع 30 اکتوبر 2024 06:24pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی بورڈ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی لمبی چھلانگ، ساجد اور نعمان کی بھی ترقی

تانیہ ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

تانیہ ملک نے 2021 میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ویمن ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ بھی عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے چھکے چھڑانے والے آسٹریلوی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

صہیب شیخ 2016 سے 2019 تک پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے، جبکہ 13 ماہ قبل انہوں نے دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر پی ایس ایل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Tania Malik

Suhaib Sheikh